خبرنامہ سندھ

کراچی انٹر بورڈ کرپشن کیس

کراچی: (ملت+اے پی پی) انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کے سابق چیئرمین اختر غوری ، ڈپٹی کنٹرولر عمران غوری اور ڈپٹی سیکریٹری قاضی ارشد کے خلاف اینٹی کرپشن نے غیرقانونی بھرتیوں اور ٹھیکوں کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے مقدمے کے اندراج کے بعد ڈپٹی سیکریٹری قاضی ارشد کو گرفتار کر کے صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا۔ ادھر مقدمے میں مفرور سابق چیئرمین اختر غوری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور 7 دن کی حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔ صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے قاضی ارشد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 12 جنوری کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر وکیل سرکار کو 7 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔