کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، ماڑی پوراورشرافی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ماڑی پور میں پولیس مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے شرافی گوٹھ میں کارروائی کے دوران 2منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔