خبرنامہ سندھ

کراچی :اورنگی میں پولیو مہم حسب معمول جاری

کراچی:(اے پی پی) کراچی اورنگی ٹائون میں ہونے والی دہشتگردی کے باوجود پولیو مہم جاری ہے ۔ دہشتگردوں کی ظالمانہ کارروائی کے بعد بھی علاقے میں کام کرنے والے پولیو ورکرز کے عزم و استقلال میں کوئی کمی نہیں آسکی اور وہ حسب معمول اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں کی جانب سے پولیو ٹیموں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جن کو بچاتے ہوئے 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔