خبرنامہ سندھ

کراچی :اورنگی ٹاؤن میں 3 بچوں کاقاتل گرفتار

کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قتل ہونے والے تین بچوں کے سفاک قاتل کو پولیس کی مدد سے گرفتارکرا دیا ملزم حسنین کا کہنا ہے کہ وہ بڑی لڑکی کو قتل کرنے گیا تھا کیونکہ وہ بہت تنگ کیا کرتی تھی۔ گزشتہ روز اورنگی ٹاون مومن آباد کے ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں ملیں تھیں، گھر والے پریشان تھے کہ قتل کس نے کیا اور کیوں کیا، ان کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں۔ ایسے میں پولیس نے پانچ گھنٹوں کی تفتیش کے بعد گھر کے بھیدی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی، ملزم حسنین کا کہنا ہے کہ وہ بڑی لڑکی کو قتل کرنے گھر گیا تھامگر وہ ہاتھ نہیں آئی۔ تین ننھے پھولوں کو قتل کرنے والے اس سفاک قاتل حسنین کا کہنا ہے کہ اسے بھی ننھی پری اور بچے کو قتل کرنے کا دکھ ہے، قاتل کو گرفتار کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ جس طرح کا قتل ہے وہ کوئی جاننے والا ہی کرسکتا تھا اسی لیے دکان پر کام کرنے والے لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو سب پتہ چل گیا۔ افراءاور نمراءتو سگی بہنیں تھیں جبکہ علی ان کا پڑوسی تھا جو جلیبی لے کر اوپر گیا تھا۔ مگر اسے کیا پتہ تھا کہ وہاں موت اس کا انتظار کر رہی ہے۔