خبرنامہ سندھ

کراچی: اورنگی ٹاؤن واقعہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کراچی:(آئی این پی )اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے سات پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں ادا کی کئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران اور شہداٗ کے لواحقین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کو سلامی پیش کی گئی۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے وزیر داخہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ موقع سے ملنے والے شواہد سے ایک گروپ کی نشاندہی ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کلعدم جماعت سے ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا اہکاروں نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی تاہم دیگر تین اہلکاروں نے گرمی کے باعث جیکٹ نہیں پہنی تھی مگر انہوں نے اپنی جان دیکر پولیو ورکرز کو بچا لیا۔