کراچی:(اے پی پی)اورنگی ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ پیرآباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں رومان سعید اور ظہور خان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان کے قبضے ایک کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔