خبرنامہ سندھ

کراچی آنے والی تیزگام ایکسپریس کو ڈاکو ؤں نے لوٹ لیا

راولپنڈی سے کراچی:(ملت+اے پی پی) آنے والی تیزگام ایکسپریس کی چاربوگیوں میں ڈاکو نے مسافروں سے قیمتی سامان لوٹ لیا۔ بھریاروڈاسٹیشن پر تیزگام کی4بوگیوں میں ڈاکو چڑھ گئے، ڈاکومسافروں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل، زیورات ، گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او کراچی ڈویژن کے مطابق ایس ایچ او نوابشاہ ڈویژن نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ تیز گام کے مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نےبوگی کی کھڑکیاں کھول کرسامان لوٹا،ٹرین کو بھریاروڈپراسٹاپ نہ ہونے کے باوجود روکا گیا۔