کراچی(اے پی پی) کراچی کے علاقے بلدیہ میں حب ریور روڈ پر بس کی ٹیکسی کو ٹکر سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جب کہ ڈرائیور سمیت 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق بلدیہ ٹائون نمبر 4 کے قریب یوسف گوٹھ ٹرمینل سے آنے والی ٹیکسی کو بس ٹرمینل جانے والی بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار 4 ایف سی اہلکار سمیت 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے پہلے جمشید خان نامی ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جن کی شناخت دل ریز خان،رضوان ،شفیق اور نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔بس کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ ہلاک اور زخمیوں کے ساتھی ایف سی اہلکار کا کہنا تھا کہ اہلکار تربت سے چھٹیوں پر واپس آرہے تھے۔