کراچی(اے پی پی)کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے سامنے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔پانی رسنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے پائپ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کردیے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے ایم سی حکام کے ساتھ رات گئے ایف ٹی سی بلڈنگ کے سامنے موجود پانی کی پائپ لائن کا معائنہ کیا۔ کمشنر کے ایم سی سمیع صدیقی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل مسعود عالم اور ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید رات گئے شاہراہ فیصل پہنچے اور ایف ٹی سی بلڈنگ کے سامنے سیوریج کے پانی اور ٹوٹنے والی سڑک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ پانی رسنے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔انہوں نے پائپ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کیے ۔