خبرنامہ سندھ

کراچی :ایم کیوایم کےمحمد انورسمیت 3 ملزم اشتہاری قرار

کراچی: (اے پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت میں را ایجنٹ کیس کی سماعت ، ,عدالت نے ایم کیو ایم کے محمد انور سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا ,ملزموں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں را ایجنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے محمد انور محمود صدیقی اور محمد سلیمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ عدالت نے ملزموں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔ سی ٹی ڈی نے ملزموں سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد انور سمیت دیگر ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں۔ ملزموں کے خلاف اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کر دئیے ہیں۔ملزم عبدالجبار، محسن، خالد اور شفیع خان گرفتار ہیں۔ملزموں کو اگست 2015 میں گرفتار کیا گیا۔ملزموں نے محمد انور کہنے پر راء سے تربیت حاصل کی۔ملزموں نے محمد انور کے کہنے پر راء کو خفیہ معلومات بھی دیں ۔