خبرنامہ سندھ

کراچی: ایم کیوایم کے مزید چھ دفاترمسمار

کراچی: (اے پی پی) کراچی میں ایم کیو ایم کے مزید چھ غیر قانونی دفاتر مسمار کر دیئے گئے ، منہدم ہونے والے دفاتر کی تعداد 65 ہوگئی ۔ اورنگی ٹاؤن میں سرکاری زمین پر قائم ایم کیو ایم کے 2 دفاتر گرا دیئے گئے ۔ ایم کیو ایم کے یہ دفاتر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے ۔ بفرزون اور گبول ٹائون میں ایم کیو ایم کا ایک ایک دفتر گرایا گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں ایم کیو ایم دو دفاتر کو منہدم کیا گیا ۔ شہر میں آج ایم کیو ایم کے چھ غیر قانونی دفاتر گرائے گئے ۔ ایم کیو ایم کے گرائے جانے والےغیر قانونی دفاتر کی تعداد 65 ہوگئی ۔