خبرنامہ سندھ

کراچی: ایم کیو ایم رہنما شاہد پاشا کو رینجرز نے رہا کردیا

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو 20 مارچ کو رینجرز نے گلستان جوہر میں ان کے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا کو عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ پر دیا تھا۔ آج رینجرز نے شاہد پاشا کو رہا کر دیا۔ شاہد پاشا رہائی کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو پہنچ گئے۔