خبرنامہ سندھ

کراچی :ایم کیو ایم رہنما کنورنوید سے رینجرز کی 6 گھنٹے پوچھ گچھ

کراچی(اے پی پی)ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کو رینجرز نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا، 6 گھنٹے تک سوالات کیے۔ ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل کو تفتیش کے لیے رینجرز ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا،کنور نوید جمیل سے تفتیش 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ دوران تفتیش رکن قومی اسمبلی سے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے تناظر اور دیگر موضوعات پر سوالات کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق کنور نوید جمیل کراچی میں رینجرز کی 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد حیدرآباد روانہ ہوگئے۔