کراچی(آئی این پی)کراچی میں ایم کیوایم کی صفائی مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مہم کے لیے شہری مالی تعاون بھی کررہے ہیں۔ صفائی مہم کے دوران ضلع کے ایک ٹاؤن اور ہر ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں صفائی کی جارہی ہے۔ مہم کے تیسرے روز ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے یوسی 25 کھارادر میں صفائی مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ صفائی مہم میں سب نے تعاون کا یقین دلایا ہے تاہم اس کے لیے مزید گاڑیاں درکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع شرقی ، غربی اور وسطی میں صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔آج ملیر، کورنگی اوردیگر علاقوں میں بھی صفائی ہورہی ہے۔