خبرنامہ سندھ

کراچی: ایم کیو ایم کے پانچ آفس مسمار

کراچی (اے پی پی) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈائون گیارویں روز بھی جاری ہے ۔ اب تک 50 سے زائد دفاتر مسمار کئے جاچکے ہیں ۔ 23 اگست سے اب تک 50 سے زائد دفاتر مسمار کیے جا چکے ہیں ۔ ضلع ملیر میں 13 ، ضلع ایسٹ میں 18، ضلع کورنگی میں 16، ویسٹ میں 21 اور سینٹرل زون میں 5 دفاتر مسمار کیے گئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی جماعت کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پارکس، ریلوے اور ریونیو کی زمینوں پر 30 سے زائد دفاتر کی نشاندہی بھی کرلی ہے ۔