کراچی(آئی این پی )کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن عبدالقادر ہنگورو پر فردجرم عائد کردی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں فردجرم عائد ہونے کے بعد ملزم عبدالقادر ہنگورو نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ملزم عبدالقادر ہنگورو پر دھماکا خیز مواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کاالزام ہے۔ملزم کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔