کراچی: (اے پی پی)این اے 245 اور پی ایس 115 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پولیگ آج ہو گی۔ این اے245 اور پی ایس 115 کے ریٹرننگ افسران نے پرزائیڈنگ افسران کو دوپہر 2 بجے پولنگ سامان کے کیلئے بلایا تھا۔ وقت کی پابندی کرنے والے پرزائیڈنگ افسران کو 4 گھنٹے تک پریشانی اٹھانی پڑی۔ چھ بجے کے بعد پرزائیڈنگ افسران کوپولنگ سامان کی فراہمی شروع ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ریٹرننگ افسر نے پرزائیڈنگ افسران کو ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔ کئی پرزائیڈنگ افسران پابندی کے باجود موٹرسائیکل اور نجی گاڑیوں میں پولنگ سامان لے کر گئے۔ این اے 245 میں 4 لاکھ ووٹرز اور پی ایس 115میں ایک لاکھ 62 ہزار 614 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔