خبرنامہ سندھ

کراچی ایکسپریس کا انجن خانیوال اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گیا،مسافر محفوظ رہے

خانیوال (ملت + آئی این پی) خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا ،تمام مسافر محفوظ رہے۔ متبادل انجن کا بندوبست کر کے کراچی ایکسپریس کو خانیوال سے کراچی کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس انجن پٹری سے اتر گیا۔ ٹرین کی سپیڈ آہستہ ہونے کی وجہ سے مسافر محفوظ رہے۔ حادثہ کانٹا کے صحیح نہ بیٹھنے کی وجہ سے پیش آیا۔ محکمہ ریلوے نے فوری طور پر متبادل انجن کا بندوبست کر کے کراچی ایکسپریس کو خانیوال سے کراچی کیلئے روانہ کر دیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔