خبرنامہ سندھ

کراچی: ایک بار پھرتیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

کراچی:(اے پی پی) شہر قائد میں ایک بار پھرتیز بارش کا سلسلہ جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ علی الصباح شہر میں حبس اور گرمی کے باعث موسم دوبارہ گرم ہوگیا تھا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک کالے بادل چھائے اور مون سون کا سلسلہ شرو ہوگیا۔ ابتدائی طور پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ اس موقع پر شہریوں اور بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اور عوام کی بڑی تعداد بارش کا لطف اٹھانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، تاہم برسات شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا جبکہ آج کراچی میں 20 سے 25 ملی میٹر بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات کو اطلاع دی جاچکی ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہر میں سیلاب آنے کا بھی خطرہ ہے۔ سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات کی جانب سےگزشتہ روز جمع ہونے والے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ روز بارش کے بعد کئی علاقوں میں منقطع ہونے والی بجلی تاحال بحال نہیں جاسکی۔