خبرنامہ سندھ

کراچی: اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندے گرفتار

کراچی: اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندے گرفتار

کراچی(ملت آن لائن) کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے امجد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چینی باشندوں سے برآمد ہونے والی اسکمنگ ڈیوائس کسی بھی اے ٹی ایم میں لگائی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بینک کی کوئی کوتاہی نظر نہیں آتی۔ ایس پی توقیر نعیم نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ سے ایف آئی اے اے ٹی ایم مشینوں میں فراڈ پر کام کر رہا تھا، دونوں چینی باشندے تین روز پہلے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع نجی بینک میں آئے تھے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ آج دونوں چینی باشندے دوبارہ آئے تو بینک عملے نے انہیں بلایا جس پر یہ بھاگ گئے، بعدازاں عوام نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ پاکستان کے اے ٹی ایمز میں چینی ہیکرز کا بڑا فراڈ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسکمنگ مشینیں اور اے ٹی ایم مشینوں میں فراڈ کے لیے استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کیلیے ایف آئی اے کے ساتھ ملکر تحقیقات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے فراڈ کا کیس گزشتہ برس دسمبر میں منظر عام پر آیا تھا جس میں انکشاف ہوا کہ اسکمرز کراچی کے 579 اے ٹی ایم کارڈز سے رقم نکلوا چکے ہیں۔ اے ٹی ایم فراڈ کیس: مزید چار ملزمان اسلام آباد سے گرفتار اس واقعے کے بعد ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا جب کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کارڈز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔