خبرنامہ سندھ

کراچی :بارشوں سے نالے میں طغیانی

کراچی: (آئی این پی) کراچی میں مون سون کی بارشوں کے بعد سعدی ٹائون کے قریبی نالے میں طغیانی کے باعث سعدی گارڈن زیر آب آگیا ۔ کراچی میں بارشوں کے بعد سعدی ٹائون سے متصل نالے میں تغیانی کے باعث سعدی گارڈن زیر آب آگیا ۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کیلئے انتظامات کئے ہیں ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ بروقت انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔