خبرنامہ سندھ

کراچی: بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، 7 افراد زخمی

کراچی: (ملت+اےپی پی) کورنگی کے علاقے پی اینڈ ٹی کالونی میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا اور جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے