خبرنامہ سندھ

کراچی بجلی کاشارٹ فال تین ہزارمیگاواٹ

کراچی(آن لائن) گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ بھی بڑھ کر تین ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ، شہروں میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق آج صبح بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار میگا واٹ تھی جس میں سے ہائیڈل سے 4955 ، جینکوز سے 2783، آئی پی پیز سے 7262 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 18 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے ، شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ۔