خبرنامہ سندھ

کراچی: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

کراچی: (آئی این پی) تین ہٹی اور اطراف کے علاقے میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے خلاف علاقہ مکین سڑک پر نکل آئے۔ مظاہرین نے تین ہٹی سے گرو مندر جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے حوالے سے کے الیکٹرک کو متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے باعث علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت ہو گئی ہے۔ جس کے باعث انہیں سحری اور افطاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔