خبرنامہ سندھ

کراچی :بجلی کی عدم فراہمی،کےالیکٹرک دفترکا گھیرائو

کراچی: (آئی این پی) بجلی کی طویل بندش کے باعث کراچی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، آج صبح بھی بجلی کی بندش کے باعث ابراہیم حیدری کے مکین مشتعل ہوگئے جس پر انہوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیرائو کر لیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، رمضان اور گرمی کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوچکی ہے مگر حکام کوئی نوٹس نہیں لے رہے ۔