کراچی:(آئی این پی).کراچی پولیس نے سائٹ اور سہراب گوٹھ سے بسوں میں سوار ہو کر خواتین کو لُوٹنے والی 2عورتوںسمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں بسوں میں خواتین کو لوٹنےوالی 2 عورتوں کوحراست میں لیا گیا ہے جبکہ سائٹ کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مارکر 2منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔