کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے بلدیہ میں ٹریفک حادثے میں بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس جانے والے افراد کی پک اپ وین کو ایک ٹرک نے ٹکر ماردی۔ تصادم کے باعث 5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں، جن کی شناخت 30 سالہ محمد نذیر، 15 سالہ سکینہ، 10 سالہ افضا، 25 سالہ رضوان اور دو سالہ کمسن دعا کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔