خبرنامہ سندھ

کراچی: بلدیہ نیول کالونی میں گھر پر کریکر حملہ

کراچی: (ملت+اے پی پی) پولیس کے مطابق، نیول کالونی میں موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر پر کریکر پھینکا اور فرار ہو گئے۔ کریکر حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ملزمان انٹرنیٹ کالنگ کے ذریعے مقامی ٹھیکیدار سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔ بھتہ کی طلبی کے باعث ٹھکیدار بیرون ملک چلا گیا ہے۔ تاہم، ملزمان بھتہ خوروں کی جانب سے بیرون ملک بھی انٹرنیٹ کال کے ذریعے ٹھکیدار سے بھتہ مانگ رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کر کے جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔