خبرنامہ سندھ

کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی:(آئی این پی) بلوچ کالونی پل کے قریب گلستان چیمبر کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ اندر سے بند تھا۔ جس کے باعث اندر سویا ہوا فلیٹ کا مالک دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص فلیٹ میں تنہا رہتا تھا۔