خبرنامہ سندھ

کراچی: بوٹ بیسن میں پولیس کی کارروائی، چار ملزمان گرفتار

کراچی: (آئی این پی ) ڈیفنس بوٹ بیسن پر پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر معمار موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کار اور گاڑی میں تصادم کے باعث پیش آیا۔