کراچی:(اے پی پی)دوران تفتیش عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ قرة العین، نبیلہ، سمیرا، ملکہ اور سمرین گینگ وار کی سہولت کار ہیں جبکہ یاسمین، فاطمہ اور گل بی بی سمیت 10خواتین ونگ چلاتی ہیں۔ قرة العین اور نبیلہ گینگ وار کے کمانڈر جمیل چھنگا کی قریبی رشتہ دار ہیں۔ تفتیش کے مطابق گروہ خواتین ونگ کے ذریعے بھتہ خوری اور اسلحے کی ترسیل بھی کرتا ہے۔ قتل کے بعد لاشوں کو مختلف مقامات پر خواتین کے ذریعے پھینکا گیا اور بھتے کی رقم جمع کر کے عینی نامی خاتون کو دی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار خواتین ونگ کے خلاف جلد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔