کراچی: بے قابو ٹریلر گھر میں جا گھسا، حادثے میں بچی جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) ڈرائیور کی غفلت نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں بے قابو ٹریلر گھر میں جاگھسا، حادثے میں ایک بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں افسوسناک واقعہ رات کو پیش آیا، ٹریلر کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث اس پر قابو نہ رکھ سکا اور گھر کی دیوار توڑتا ہوا اندر جا گھسا، حادثے کے نتیجے میں مکان میں موجود 8 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مینا نامی بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کردی۔