خبرنامہ سندھ

کراچی :تاریخی سکول کی عمارت گرانے کے بعد بائونڈری وال بنا دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سولجر بازار کے تاریخی سکول کی عمارت کے دو کمروں کو گرائے جانے کے بعد اس کی بائونڈری وال بنا دی گئی ہے ۔ جوفیل ہرسٹ سکول کے دو کمروں کو چند روز قبل گرا دیا گیا تھا جس کے بعد بچے سکول کی عمارت کے ملبے پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کے بعد نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا جس کی رپورٹ تاحال پیش نہیں کی جا سکی ،