خبرنامہ سندھ

کراچی: تحریک انصاف کا دھرنا ختم

کراچی میٹرول میں تحریک انصاف کا دھرنا رات گئے ختم ہو گیا۔ حلیم عادل شیخ سمیت تمام گرفتار کارکنوں اور رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی بحال ہو گئی۔

کراچی: تحریک انصاف کا دھرنا ختم

کراچی: (ملت آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماؤں اور انتظامیہ کے درمیان رات گئے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے،کراچی میٹرول میں تحریک انصاف کا دھرنا رات گئے ختم ہو گیا۔ حلیم عادل شیخ سمیت تمام گرفتار کارکنوں اور رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی بحال ہو گئی۔ جس کے بعد آرٹلری تھانے میں بند حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔ اس سے پہلے کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے کسان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا، جس پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور پانی کی توپ بھی چلا دی۔ شرکاء نے میٹرو پول ہوٹل پر احتجاجاً دھرنا دیدیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ رات گئے مذاکرات کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا اور شاہراہ فیصل کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔