خبرنامہ سندھ

کراچی :تعلیمی ادارے بند ، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا

کراچی :تعلیمی ادارے بند ، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا
کراچی:(ملت آن لائن) کراچی میں تحریک لبیک پاکستان کی ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ قیدیوں کو عدالتوں میں بھی نہیں پہنچایا جا سکا ۔ تحریک لبیک پاکستان کی ہڑتال پر کراچی میں معمولات زندگی متاثر ہوئے ، شہر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کمی نظر آئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ طلبہ کا ہڑتال کے حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ اداروں نے صرف امتحانات ملتوی کئے مگر جب وہاں پہنچے تو سب بند تھا ۔ ہڑتال کے باعث جیل انتطامیہ نے قیدیوں کو عدالتوں میں نہیں پہنچایا ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث وکلا اور سائلین کی تعداد بھی عدالتوں میں کم رہی ۔