کراچی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کا احتجاج
کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد میں اساتذہ ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے مگر اس بار محاذ گھوٹکی کے ٹیچرز نے محاذ سنبھالا، جہنوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھائے خواتین اساتذہ کا مؤقف ہے کہ پانچ سال سے نہ تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں اور نہ مستقل کیا جا رہا ہے، ستمبر میں احتجاج کے دوران واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جو تاحال پوری نہیں ہوئی۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ نوکریاں بیچنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ ادھر، ایم کیو ایم پاکستان کے چار رکنی وفد نے مظاہرین سے ملاقات کی۔ وقار شاہ نے ہر فورم پر اساتذہ کی آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔