کراچی تیزرفتار ٹینکرگھر میں جا گھسا، لڑکی جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) کورنگی میں دارالعلوم کے قریب ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرگھر میں جاگھسا جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہوکر دیوار توڑتا ہوا ایک گھر میں گھس گیا جس کے ملبے تلے دب کر 16 سالہ لڑکی جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں جاں بحق لڑکی اور زخمی ہونے والےافراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہےجب کہ ٹینکر گھر میں گھسنے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گھر میں گھسے ہوئے ٹینکر کو ہٹانے کے لیے جب کرین پہنچی تو علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ جب تک ٹینکر کا مالک یہاں نہیں آجاتا تب تک ٹینکر کو ہٹنے نہیں دیں گے ۔ اہل علاقہ نے ٹینکر کو گھر سے نکالنے پر پتھراؤ بھی کیا جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی اور پولیس نےمشتعل شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔