خبرنامہ سندھ

کراچی‘ تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق‘3 زخمی

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی کے علاقے مائی کولاچی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سوزوکی میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سوار تھے۔ گاڑی جب مائی کولاچی پہنچی تو تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔