خبرنامہ سندھ

کراچی: تین ملزمان مارے گئے

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں قتل، ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تین ملزم پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کی مشترکہ کارروائی کورنگی مہران ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 3ملزم مارے گئے۔ ہلاک ملزم نہ صرف کرائے کے قاتل تھے بلکہ دو سو سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں اور سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزموں سے برآمد ہونے والے اسلحہ 8 مختلف وارداتوں میں استعمال ہو چکا ہے۔ جنید شیخ کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزموں کا 11 رکنی گروہ ہے ۔ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن اور عائشہ منزل واقع میں کوئی مماثلت نہیں جلد ملزمان گرفتار کرلئیے جائیں گے۔