خبرنامہ سندھ

کراچی: جرائم میں ملوث 100 سے زاہد اہلکاروں‌ کواے سی ایل سی سے فارغ کردیا گیا

کراچی: جرائم میں ملوث 100 سے زاہد اہلکاروں‌ کواے سی ایل سی سے فارغ کردیا گیا
کراچی:(ملت آن لائن) جرائم میں ملوث 100 سے زائد افسران اور اہلکاروں کو اے سی ایل سی کی ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ اے سی ایل سی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اندرونی اور بیرونی کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرڈالی۔ ایس ایس پی مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’100 سے زائد افسران اور اہلکاروں کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں جس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کچھ ملازمت سے فارغ جبکہ بقیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کی مدد سے کارلفٹر مافیا کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 گروہوں کو بالکل ختم کردیا اس لیے ستمبر سے اکتوبر تک کارلفٹنگ کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ ’بین الصوبائی گروہوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، اس ضمن میں پولیس اور رینجرز بڑی کامیابیاں بھی حاصل کررہی ہے‘۔ ایس ایس پی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2018 میں اپنے دائرہ کار میں آنے والے جرائم کی وارداتوں کو مزید نیچے لائیں گے، ملازمت سے برطرف کیے جانے والے اہلکار تحقیقات مکمل ہونے تک آپریشنل ڈیوٹیاں انجام نہیں دے سکیں گے‘۔