خبرنامہ سندھ

کراچی: حلیمہ قتل کیس کی سماعت کل تک کیلئےملتوی

کراچی:(اے پی پی) کراچی کی عدالت نے بچے عبداللہ کی ماں حلیمہ کے قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔ تفتیشی افسر اور ملزم رضوان کی عدم حاضری پرعدالت نے تفتیشی افسر اور جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ درشہوار جونیجو کی عدالت میں ایدھی ہوم میں مقیم بچے عبداللہ کی ماں حلیمہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ ملزمہ سونیا کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ اس کی والدہ اور پانچ سالہ بچی جنت گل بھی عدالت میں موجود تھے ۔ تفتیشی افسر پیش نہیں ہوا اور ملزم رضوان کو جیل حکام عدالت نہیں لائے ۔ عدالت نےتفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ملزم رضوان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔