خبرنامہ سندھ

کراچی: خاتون پر تشدد کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں خاتون پر تشدد کرنے والے اے سی ایل سی سب انسپکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ آرام باغ تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ایف آر کے متن کے مطابق انسپکٹر رضوان نے خاتون کو تھانے میں لا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پیسوں کے عوض خاتون کی رہا کیا۔ صدر ڈویژن کے اے سی ایل سی انچارج سب انسپکٹر رضوان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا۔