خبرنامہ سندھ

کراچی دہشتگردی کاخطرہ؛ حساس اداروں نےالرٹ جاری کردیا

کراچی:(اے پی پی) دہشت گرد ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے امن کو تباہ کر نے کے درپے ہیں، جس کے پیشِ نظر حساس اداروں نے شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن دشمن دہشتگردوں نے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا کر دس سے چودہ افراد کو خصوصی ٹاسک دیکرکراچی بھیج دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے وابستہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کی جائے ، ساتھ ہی شاپنگ سینٹرز، پارکس، مساجد اور مارکیٹوں سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جا ری کی گئی ہیں۔