خبرنامہ سندھ

کراچی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی: (آئی این پی) رینجرز نے خفیہ اطلاع پر شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے زیراستعمال تھا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک آر پی جی راکٹ، 8 راکٹ لانچرز، 7 فیوز، 3 ہیوی مشین گنز، ایک جی تھری رائفل اور ایک سیون ایم ایم رائفل شامل ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ہیوی مشین گن کی 1820 گولیاں، جی تھری کی 1105 گولیاں، ایس ایم جیز کی 1018 گولیاں، 17 کارتوس شامل ہیں جبکہ 2 واکی ٹاکی بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا تھا۔