کراچی(اے پی پی)کراچی میں جلسے کا اعلان کرتے ہی راتوں رات مصطفیٰ کمال کے نئے پوسٹرز مختلف علاقوں میں لگادیے گئے ہیں۔ایک پوسٹر پر اردو لکھا ہے کہ امید کی کرن مصطفیٰ کمال،دوسرے پوسٹر پر انگریزی میں لکھا ہے سلیوٹ ٹو مصطفیٰ کمال۔ایم کیوایم چھوڑنے والے مصطفیٰ کمال نے مزارقائد کے سامنے باغ جناح میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے۔