کراچی: رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا حمزہ قائم خانی کراچی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے سی ویو میں ولیج ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے سے روبینہ قائم خانی کا 16 سالہ بیٹا حمزہ قائم خانی جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا؛
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال دیگر وزراء کے ہمراہ روبینہ قائم خانی کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے بیٹے کی وفات پر روبینہ قائم خانی سے تعزیت کی۔ اہلخانہ کے مطابق حمزہ قائم خانی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔