خبرنامہ سندھ

کراچی: رینجرزسرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

ڈی جی خان

کراچی:(آئی این پی) یوم علیؓ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کیلئے پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مرکزی جلوس کے روٹ پر عمارتوں کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت پانچ ملزموں کو پکڑ لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔ کھوکھرا پار سے بھی تین ملزم گرفتار کر لیے گئے۔ رینجرز نے لیاقت آباد میں جھنڈا چوک کے قریب سرچ آپریشن میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔