خبرنامہ سندھ

کراچی: رینجرزکی کارروائی، دوٹارگٹ کلرزگرفتار

کراچی: (آئی این پی) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت 24 سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیے ۔ بغدادی سے لیڈی گینگسٹر فاطمہ بھی پکڑی گئی بھتے کی رقم برآمد کر لی گئی ۔ ناظم آباد میں پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز قادر اور محسن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ ان کے قبضے سے اسلحہ ، بیس آوان بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔ ادھر سلطان آباد میں زیر حراست چوبیس مشتبہ افراد سے پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔ دوسری جانب رینجرز نے گلشن غازی اور سرجانی تیسر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بغداری میں پولیس نے گینگ وار کے لیے بھتہ جمع کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمہ سے بھتہ کی رقم برآمد ہوئی ہے ۔ ملزمہ کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ۔ گرفتار ملزمہ فاطمہ گینگ وار کے کمانڈر رضوان پینڈو کے لیے کام کرتی ہے ۔ اورنگی ٹاؤن بنارس چوک پر دکان پر فائرنگ سے پولیس اہلکار صادق ، اعجاز اور ارشد نامی تین افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ۔