خبرنامہ سندھ

کراچی: رینجرزکی کارروائی؛3 دہشت گرد ہلاک

کراچی:(آئی این پی) رینجرز نے منگھوپیر میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جب کہ رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیزمواد خودکش جیکٹ، بارود، بال بیرنگ برآمد کرلیے گئے ہیں۔