کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے الفلاح میں رینجرز سے مقابلے میں متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر الفلاح میں گلشن منیر چوک کے علاقے میں دوران پیڑولنگ رینجرز نے مشکوک افراد کو تلاشی کے لئے روکنے کی کوشش جس پر مشکوک افراد نے رینجرز موبائل پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین مشتبہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت آصف عرف ظہیرہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا کارندہ تھا۔ ہلاک ملزم قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا جس کے قبضےسے 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔